
(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)
اسلام آباد: اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں ملزمان نے ذاتی دشمنی کے سبب دن دیہاڑے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا، دو سالہ بچہ محفوظ رہا جس کی ماں باپ کی لاشوں کے پاس کھڑے رہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میٹرو کیش اینڈ کیری کے قریب پیش آیا جس میں ملزمان میاں اور بیوی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے واقعے جوڑے کے ساتھ ان کا دو سالہ بچہ بھی موجود تھا جو محفوظ رہا۔
واقعے کے بعد تھانہ سبزی منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔
قتل کے بعد معصوم بچہ اپنا کیپ اور اپنی فیڈر اٹھائے ماں باپ کی لاشوں کے درمیان گھومتا رہا، درد ناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
واقعے پر اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا، ترجمان نے کہا ہے کہ مقتولین کی شناخت ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی، مقتولین کو ذاتی تنازع پر ان کے رشتہ داروں نے قتل کیا، ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
#اسلام #اباد #میں #ذاتی #دشمنی #پر #میاں #بیوی #قتل #دو #سالہ #بچہ #محفوظ