0

ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ میں بارش کا کتنا امکان ہے؟

دونوں ٹیمیں آج دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دونوں ٹیمیں آج دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں شیڈول ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں آج بھارت کو پاکستان کا چلینج درپیش ہوگا، اہم ترین ٹاکرے سے قبل میدان پر دھوپ نکل آئی ہے تاہم پھر بھی بارش کے آثار موجود ہیں۔

موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق کولمبو میں آج دن کے اوقات میں 80 فیصد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آنے والے پورے ہفتے میں کولمبو میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت سپر فور میچ سے قبل پلیئنگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلی

گزشتہ دنوں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاک بھارت میچ کیلئے ریزو ڈے رکھا ہے اگر بارش کے باعث میچ آج مکمل نہ ہوا تو کل (11 ستمبر) کو میچ وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: صرف پاک بھارت میچ کیلیے ریزرو ڈے کیوں؟ بنگلادیشی اور سری لنکن کوچز کا شکوہ

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیاکپ کا پہلا گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔


#ایشیاکپ #پاک #بھارت #میچ #میں #بارش #کا #کتنا #امکان #ہے