
دونوں ٹیمیں آج کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی (فوٹو: ٹوئٹر)
ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے پانچویں میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔
کولمبو میں شیڈول پاک سری لنکا میچ کے ٹاس سے قبل بارش ہوئی ہے جس کے باعث ٹاس تاخیر سے شروع ہوگا، گراؤنڈ کو کور سے مکمل طور پر دھانپ دیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کا ٹاس 2 بجے شروع ہونا تھا۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک سری لنکا میچ! بارش ہوگی یا نہیں
دوسری جانب اگر سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا یا سری لنکا جیتا تو وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا اور قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ جیتنے والی ٹیم 17 سمتبر کو بھارت کے خلاف ایونٹ کے فائنل میں میدان میں اُترے گی۔
#ایشیاکپ #پاک #سری #لنکا #میچ #سے #قبل #بارش #ٹاس #تاخیر #کا #شکار