0

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 75ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

مزار قائد پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائیگا، وزیراعلیٰ اورگورنر سندھ مزار پرحاضری دیں گے۔ فوٹو : فائل

مزار قائد پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائیگا، وزیراعلیٰ اورگورنر سندھ مزار پرحاضری دیں گے۔ فوٹو : فائل

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی75ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی75ویں برسی آج (پیر) انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے، مزار قائد پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائیگا، وزیراعلیٰ اورگورنر سندھ مزار پرحاضری دیں گے۔

شہر کی بندرگاہ کے قریب واقع عمارت وزیر مینشن میں1876کو پیدا ہونے والے محمد علی جناح آنے والے برسوں میں مسلمانان ہند کے میر کارواں بن گئے اور عرصہ دراز سے استحصال میں پھنسی قوم کو اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سے الگ مملکت کی شناخت دی۔

بانی پاکستان کے مزار پر آج (پیر کو)تقریبات کا آغاز قرآنی خوانی سے ہوگاجس میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کے اراکین شریک ہونگے۔

بعدازاں وزیراعلیٰ،گورنر سندھ کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے نمائندے اور ڈی جی رینجرز سندھ مزار پر حاضری دینگے۔


#بانی #پاکستان #قائد #اعظم #محمد #علی #جناح #کی #75ویں #برسی #اج #منائی #جا #رہی #ہے