0

روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں تیزترین 10,000 رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے

فوٹو: اے ایف پی

فوٹو: اے ایف پی

کولمبو: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 10,000 رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

منگل کو کولمبو میں سری لنکا کیخلاف ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں روہت شرما نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 241 ویں اننگز میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ میچ کے دوران انہوں نے 48 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل روہت شرما اس سنگ میل سے صرف 22 رنز دور تھے۔ انہوں نے اتوار کو اسی میدان میں پاکستان کے خلاف بھی نصف سنچری بنائی تھی۔

روہت شرما صرف 241 اننگز میں تیز ترین 10 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ویرات کوہلی نے 205 اننگز میں 10،000 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 259 اننگز میں 10 ہزار ون ڈے رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ بھارت کے ہی سارو گنگولی نے 263 اننگز میں 10 ہزار بنائے تھے۔

ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والوں میں پہلی چار پوزیشن پر بھارتی کرکٹرز ہی براجمان ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ موجود ہیں جنہوں 266 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔


#روہت #شرما #ون #ڈے #فارمیٹ #میں #تیزترین #رنز #بنانے #والے #دوسرے #بلے #باز #بن #گئے