0

شاہین آفریدی کا جسپریت بمراہ کو بیٹے کی پیدائش پر تحفہ

فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

کولمبو: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو انکے بیٹے کی پیدائش پر تحفہ پیش کردیا۔

اتوار کو کولمبو میں پاک بھارت میچ کے موقع پر شاہین آفریدی نے بھارتی فاسٹ بولر کو بیٹے کی پیدائش کا تحفہ پیش کیا جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

شاہین آفریدی نے بھارتی کرکٹر کے نومولود بیٹے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر جسپریت بمراہ نے بھی انکا گرم جوشی کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ؛ پاک بھارت میچ ریزرو ڈے تک ملتوی

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ کے گھر چند روز قبل پہلے بچے ’’اندگ‘‘ کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث وہ ہنگامی طور پر ٹیم کو چھوڑ کر سری لنکا سے بھارت چلے گئے تھے۔

جسپریت بمراہ نیپال کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے جس پر انکی جگہ محمد شامی کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم پاکستان کیخلاف بڑے میچ سے پہلے بمراہ کی بھارتی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔


#شاہین #افریدی #کا #جسپریت #بمراہ #کو #بیٹے #کی #پیدائش #پر #تحفہ