0

فارمولہ ون ڈرائیور نے اپنی قیمتی گھڑی چرانے والے کو پکڑلیا

اسپین کے مشہور فارمولہ ون ڈرائیور کارلوس سینز جونیئر اور ان کی قیمتی گھڑی تصویر میں نمایاں ہے۔ فوٹو: بشکریہ این وائے پوسٹ

اسپین کے مشہور فارمولہ ون ڈرائیور کارلوس سینز جونیئر اور ان کی قیمتی گھڑی تصویر میں نمایاں ہے۔ فوٹو: بشکریہ این وائے پوسٹ

میلان: فارمولہ ون کے مشہور ڈرائیور اور کھلاڑی کارلوس سینز جونیئر نے اپنی قیمتی گھڑی چرانے والے کو پکڑ کر اس کے قبضے سے لگژری گھڑی برآمد کرلی جس کی قیمت 6 لاکھ 30 ہزار ڈالر یا پاکستانی روپوں میں 19 کروڑ 80 کے لگ بھگ ہے۔

کارلوس کا تعلق اسپین سے ہے اور وہ اٹلی میں کارریسنگ کے مقابلے میں شریک تھے۔ یہاں وہ ریس میں تیسرے نمبرپرآئے تھے۔ ریس کے بعد وہ اٹلی کی ارمانی ہوٹل میں جارہے تھے کہ قریب ہی چوروں نے انہیں گھیرلیا اوررچرڈ میلے برانڈ کی انتہائی قیمتی  گھڑی اتارلی۔ اس وقت ان کے ٹرینر بھی ساتھ دے۔ چور گھڑی لے اڑے تو کچھ لوگوں نے بھی یہ منظر دیکھا اور چوروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی۔

کارلوس بھی چور کے پیچھے دوڑا اور اس وقت وہ ڈرائیونگ کے لباس میں ہی تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کررہی ہے جس کے پاس ہی کارلوس موجود ہیں لیکن وہ جھک کر اپنے سانس بحال کررہے ہیں۔

کارلوس نے اپنی ٹویٹ میں بھی پورا ماجرا لکھا ہے اور بتایا کہ میلانو میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اور ہم سب خیریت سے ہیں۔ تاہم اس تلخ واقعے کی شدت ابھی باقی ہے۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔


#فارمولہ #ون #ڈرائیور #نے #اپنی #قیمتی #گھڑی #چرانے #والے #کو #پکڑلیا