0

مقبوضہ کشمیر میں زخمی بھارتی فوجی بھی ہلاک؛ تعداد 4 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ملٹری آپریشن ناکام؛ 4 اہلکار ہلاک 
(فوٹو: فائل)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ملٹری آپریشن ناکام؛ 4 اہلکار ہلاک
(فوٹو: فائل)

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے روز ملٹری آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا فوجی آج اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں اس آپریشن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے دو روز قبل ایک ملٹری آپریشن کیا تھا جس میں کرنل من پریت سنگھ، میجر آشش دھون چک اور ایک ڈی ایس پی مارے گئے تھے۔

اس آپریشن میں دو فوجی گولیاں لگنے سے شدید زخمی بھی ہوئے تھے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا جس کے بعد اس فوجی آپریشن میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

علاوہ ازیں ایک فوجی اہلکار فوجی آپریشن ختم ہونے کے باوجود تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش میں کیے گئے سرچ آپریشنز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لاپتا اہلکار کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔

بھارتی فوج کے ملٹری آپریشن میں تربیت یافتہ کتا بھی ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بھارتی وزارت دفاع نے اس آپریشن میں ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کا بھی دعویٰ بھی کیا تھا جس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہوسکی۔

مودی سرکار کے سیاہ قانون کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے تین حصوں میں تقسیم کرنے اور وفاق میں شامل کرنے کے بعد سے یہ عسکریت پسندوں کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔

 


#مقبوضہ #کشمیر #میں #زخمی #بھارتی #فوجی #بھی #ہلاک #تعداد #ہوگئی