ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ریلیز کے دوسرے دن ہی سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔
میگا تھرلر فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 65 کروڑ کے سنگ میل کے ساتھ ہندی سینما کی سب بڑی اوپننگ حاصل کرنے والی فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
دوسرے دن کے اختتام تک فلم کا ہندی سینما میں مجموعی بزنس 112 کروڑ تک پہنچ گیا جبکہ ویک اینڈ پر بزنس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
As Jawan says, “Yeh toh bas shuruaat hai” 💥
Thank you for the Massy-ive love ❤Book your tickets now!https://t.co/B5xelUahHO
Watch #Jawan in cinemas – in Hindi, Tamil & Telugu. pic.twitter.com/M1CCHuCqIF
— Red Chillies Entertainment (@RedChilliesEnt) September 8, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق ایٹلی کی ہدایت کاری فلم نے مجموعی طور عالمی سطح پر پہلے دن ایک ارب 29 کروڑ روپے کا بزنس کیا جو ایک تاریخ ساز کامیابی ہے۔
شاہ رخ خان کے ہوم پروڈکشن ریڈ چیلیز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 129 کروڑ کا پوسٹر لگایا ہے اور لکھا ہے کہ ابھی تو بس یہ شروعات ہے۔
واضح رہے کہ کنگ خان کی فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، ملیالم، کناڈا اور تامل میں ریلیز کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
#میگا #تھرلر #فلم #جوان #کا #پہلے #دن #کروڑ #کا #تاریخ #ساز #بزنس