0

پاکستان کیخلاف سینچری؛ سنیل شیٹی کا داماد کے ایل راہول کیلئے پیغام وائرل

اداکارہ اتھیا شیٹی نے بھی شوہر کیلئے پیغام جاری کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اداکارہ اتھیا شیٹی نے بھی شوہر کیلئے پیغام جاری کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹی کی داماد کے ایل راہول کی ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف کارکردگی پر تعریفی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف جارحانہ 106 گیندوں پر 111 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے کے ایل راہول نے انجری سے واپس آتے ہی سینچری جڑدی۔

کے ایل راہول گزشتہ کئی عرصے سے انجری کے باعث اور آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے تاہم پاکستان کے خلاف سینچری پر ان کے سُسر سنیل شیٹی نے پیغام دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ’’ایشیاکپ؛ کیا ٹیم کا پہلے سے اعلان گلے تو نہیں پڑرہا‘‘

سنیل شیٹی نے راہول کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ ایک فاتحانہ واپسی ہے، جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، تمام کوششوں کو بااختیار بنانے کے لیے خدا کا شکر گزار ہوں’۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارت سے ہارنا پاکستان کو مہنگا پڑگیا، فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے

دوسری جانب راہول کی اہلیہ اور سنیل شیٹی کی صاحبزادی اداکارہ اتھیا شیٹی نے بھی شوہر کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہاں تک کہ اندھیری رات بھی ختم ہوگی اور سورج طلوع ہوگا’۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف تاریخی شکست! بابر الیون کی باڈی لینگونج پر سوالات اُٹھ گئے

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔


#پاکستان #کیخلاف #سینچری #سنیل #شیٹی #کا #داماد #کے #ایل #راہول #کیلئے #پیغام #وائرل