کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے کم گنجائش کے حامل اے ٹی آر ساختہ طیاروں کے لیے کاک پٹ اور کیبن کریو عملے کی تلاش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ نے طویل عرصے بعد نئے کپتانوں اور فضائی عملے کی بھرتی کے لیے اشتہار شائع کروایا ہے۔
جاری اشتہار میں اے ٹی آر ساختہ کم گنجائش کے حامل طیاروں کے لیے کیپٹن،فلائٹ اسٹیورڈ اور ایئرہوسٹسز کی ذمے داری کے لیے اہل افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
مذکورہ طیاروں کے لیے 40 کیبن کریو اور10 کپتانوں کی اسامیاں شائع کی گئی ہیں،کاک پٹ اور کیبن کریو کو ایک سالہ کانٹریکٹ پر ہائر کیا جائے گا۔
ایئرلائن میں ان کی ضرورت کے پیش نظر مدت ملازمت بڑھائی جاسکتی ہے،قومی ایئرلائن کو بطور کپتان اور فضائی میزبان جوائن کرنے کے خواہشمند 25 ستمبرتک درخواستیں دے سکتے ہیں۔
The post پی آئی اے میں کپتان اور کیبن کریو کی بھرتیوں کے عمل کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.
#پی #آئی #اے #میں #کپتان #اور #کیبن #کریو #کی #بھرتیوں #کے #عمل #کا #اغاز