0

کراچی پورٹ پر کنٹینر سے ڈیڑھ ارب روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

(فوٹو : اے این ایف)

(فوٹو : اے این ایف)

 راولپنڈی: اے این ایف نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر سے ڈیڑھ ارب روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا جس میں لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، گٹکا پان مسالہ، ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والا آئل اور کیمیکل شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ ٹیم نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (KICT) پر بڑی کارروائی کی ہے جس میں  ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والا آئل اور بھاری مقدار میں مہنگی الیکٹرانک اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ بیرون ملک سے یہاں لائی گئی ان اشیاء کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے۔

KICT Karachi port ANF 1.5 trillion non custom paid recovered 4

ترجمان اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) منشیات اسمگلنگ کے شبے میں خفیہ اطلاع پر اے این ایف کی ٹیم نے ایک کنٹینر کی تلاشی لی تھی، تلاشی لینے پر کنٹینر میں موجود بھاری تعداد میں نان کسٹم اشیاء پکڑی گئیں۔ نان کسٹم پیڈ سامان گھریلو اشیاء اور اجناس کی آڑ میں پاکستان اسمگل کیا جارہا تھا۔

KICT Karachi port ANF 1.5 trillion non custom paid recovered 2

کنٹینر سے لیپ ٹاپ، الیکٹرانک سگریٹ، گھڑیاں، ہارڈ ڈرائیوز، ٹیبلیٹز اور گٹکا پان مسالہ برآمد ہوا ہے، کنٹینر سے ساڑھے پانچ سو بوتلوں سے زائد جہازوں میں استعمال ہونے والا آئل اور کیمیکل بھی برآمد ہوا ہے۔

KICT Karachi port ANF 1.5 trillion non custom paid recovered 5

مذکورہ کنٹینر نان کسٹم سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

KICT Karachi port ANF 1.5 trillion non custom paid recovered 3


#کراچی #پورٹ #پر #کنٹینر #سے #ڈیڑھ #ارب #روپے #کا #نان #کسٹم #پیڈ #سامان #برامد