0

کلرکہار؛ موٹروے پر گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق

 اسلام آباد: کلرکہار کے قریب موٹروے پر کار کو حادثے کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار کار آگے جانے والے مزدا لوڈر سے ٹکرا گئی، زخمیوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ فیملی لاہور سے پشاور جا رہی تھی۔

جاں بحق اور زخمی ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیے گئے جبکہ تشویش ناک حالت میں مبتلا 2 افراد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔


#کلرکہار #موٹروے #پر #گاڑی #کو #حادثہ #ایک #شخص #جاں #بحق